سرینگر/: ریاست جموں وکشمیر کی موجودہ مخدوش صورتحال کے پیش نظر صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی کی تمام تنظیمی اکائیوں کو امن کمیٹیوں میں تبدیل کرنے کے احکامات صادر کردیئے ہیں۔ سی این آئی کے مطابق پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس میں ایک غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہماری جماعت نے ہمیشہ بھائی چارے اور امن و امان کی علم کو فیروزان رکھنے کیلئے ہمیشہ کام کیا ہے۔ حتیٰ کہ ملک کی تقسیم کے مشکل وقت بھی ہم نے مذہبی ہم آہنگی کی ریت کو قائم و دائم رکھا۔ بھارت کے بانی رہنما آنجہانی گاندھی جی کو اُس وقت صرف کشمیر میں روشنی کی کرن نظر آئی جب پورا برصغیر آگ کی لپٹوں اور خون میں لت پت تھا۔ریاست کے سیکولر کردار ، مذہبی ہم آہنگی اور آپسی بھائی چارے کو ٹھیس پہنچانے والے عناصر کے مذموم اداروں کو ناکام بنانا وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے صدرِ نیشنل کانفرنس نے کہا کہ ریاست کی سب سے پرانی اور سب سے بڑی عوامی جماعت ہونے کے ناطے ہم پر یہ فرض بنتا ہے کہ ہم امن اور بھائی چارے کو بنائے رکھنے میں اپنا بھر پور رول نبھائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کے سنہری اصول ہیں، جو ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ یہ شیر کشمیر ہی تھے جنہوں نے سخت اور مشکل ترین ادوار میں ریاست کی مذہبی ہم آہنگی کو بنائے رکھنے میں کامیابی حاصل کی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہماری جماعت کے تمام یونٹون کو شیر کشمیر کے اصولوں پر چل کر ریاست میں بھائی چارے کی علم کو فیروزاں رکھنے کیلئے کام کرنا چاہئے اور موجودہ ناگفتہ بہہ اور نامساعد حالات میں ریاست میں امن و امان کی فضاء قائم و دائم رکھنے میں اپنا رول نبھانا چاہئے۔امن اور بھائی چارے کی اہمیت اور افادیت اُجاگر کرتے ہوتے صدرِ نیشنل کانفرنس نے کہا کہ ایک خوشحال ملک کیلئے مذہبی آہنگی کا ہونا لازمی ہے۔ امن اور بھائی چارے میں ہی ایک ملک ترقی کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ریاست مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا گہوارہ رہا ہے اور ہمیں اس بات پر فخر ہونا چاہئے کہ مختلف مذاہب اور عقائد کے باوجود ہم ہمیشہ متحد رہے اور اس وقت بھی ہم میں اتحاد کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس واحد ایسی جماعت ہے جس کی جڑیں ریاست کے ہر خطے میں مضبوط ہے اور یہی جماعت ریاست کو درپیش چیلنجوں اور مشکلات سے نجات دلاسکتی ہے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ ریاست میں امن و امان کا قیام اور آپسی بھائی چارے کی علم کی عظیم ریت کو قائم و دائم رکھنا نیشنل کانفرنس کا بنیادی ایجنڈا رہا رہے۔دریں اثناء ڈاکٹر فاروق عبداللہ شیرکشمیر میڈیکل انسٹی چوٹ صورہ میں آڈیٹوریم کی تعمیر کیلئے اپنے ایم پی فنڈ میں سے ایک کروڑ روپے واگذار کیا۔ یاد رہے کہ انہوں نے سکیمز کے یوم تاسیس کی تقریب پر ادارے کیلئے آڈیٹوریم کی تعمیر کیلئے رقومات دینے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل انسٹی چوٹ کو اپنی مختلف تقاریب کے انعقاد کیلئے ایس کے آئی سی سی یا دیگر مقامات پر جانا پڑتا تھا اور اب آڈویٹوریم کے قیام سے ادارے تمام تقریبات اپنے ہی آڈیٹوریم میں منعقد کرسکے گا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.