بڈی گام شوپیان میں شبانہ مسلح تصادم آرائی ، تین مقامی البدر جنگجوجاں بحق ، رہائشی مکان تباہ
بیروہ بڈگام میںمختصر جھڑپ کے دوران پولیس اہلکار ہلاک ، دوسرا زخمی ، جنگجو زخمی حالت میںفورسز کو چکمہ دیکر فرار
بڈگام جھڑپ میں زخمی حالت میں فرار جنگجو ئوں کی تلاش جاری ، شوپیان میں جنگجوئوںکو خود سپردگی کا موقعہ دیا گیا / پولیس
سرینگر/19فروری: پہاڑی ضلع شوپیان کے بڈی گام علاقے میں شبانہ مسلح تصادم آرائی میں عسکری تنظیم البدر سے وابستہ تین مقامی جنگجو جاںبحق ہو گئے اور رہائشی مکان تباہ ہو گیا جبکہ بڈگام کے بیروہ علاقے میںمختصر گولیاںکے تبادلے میں پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ۔ اسی دوران مختصر گولیوں کے تبادلے کے بعد اعلیٰ کمانڈر سمیت دو جنگجو زخمی حالت میں فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میںکامیاب ہو گئے ۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شوپیان جھڑپ میں تین جنگجوئوںکو ہلاک کر دیا گیا جبکہ بڈگام میں فائرنگ کے تبادلے میں ایس پی او ہلاک ہوگیا ۔ انہوںنے کہا کہ جنگجو زخمی حالت میں فرار ہوگئے جن کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے کارروائیاں جاری ہے ۔ سی این آئی کے مطابق شوپیان کے بدی پورہ امام صاحب علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز ، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے علاقے کو جمعرات کی رات دیر گئے محاصرے میں لیا اور وہاں جنگجو مخالف آپرین شروع کیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں اُس گولیوں کی گن گرج سنائی دی جب ایک رہائشی مکان میں محصور جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی ۔معلوم ہوا ہے کہ جھڑپ کے ساتھ ہی فورسز کی مزید کمک طلب کی گئی جبکہ علاقے کو پوری طرح سیل کر دیا گیا اور جنگجوئوں کے فرار ہونے کے تمام راستے کو سیل کر دیا گیا۔ جبکہ جنگجوئوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی فائرنگ کے ساتھ ہی جنگجو جس مکان میں چھپے بیٹھے تھے اس کے کچھ افراد خانہ گھر میںہی محصور ہوئے جس کے بعد آپریشن کو صبح تک ملتوی کر دیا گیا ۔ دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کی اعلیٰ صبح علاقے میں آپریشن دوبارہ جونہی بحال کیا گیا تو پہلے ان افراد جو مکان میںپھنسے تھے کو صیح سلامت باہر نکلا گیا جبکہ اس کے بعد متعدد بار مکان میںمحصور جنگجوئوں کو خود سپردگی کرنے کی پیشکش کی گئی تاہم انہوںنے پیشکش ٹھکرادی اور اس کے ساتھ ہی آپریشن دوبارہ بحال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں گولیاں کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس کے بعد جونہی مکان کو دھماکے کے ساتھ اڑا دیا گیا اور فائرنگ کا تبادلہ تھم جانے کے ساتھ ہی جھڑپ کے مقام سے تلاشی کے دوران تین جنگجوئوں کی نعشیں بر آمد کر لی گئی اور ان کے قبضے سے ہتھیار بھی بر آمد کر لیا گیا ۔ ادھر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو ہی بیروہ بڈگام علاقے میں بھی مکان میں دو جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس نے تلاشی آپریشن شروع کر دیا جس دوران وہاں مکان میں چھپے بیٹھے جنگجوئوں نے اندھا دھند فائرنگ کی ۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی فائرنگ کے ساتھ ہی دو پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جن کو اگرچہ علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم وہاں ایک پولیس اہلکار زخموںکی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔مہلوک ایس پی او کی شناخت محمد الطاف اور زخمی کانسٹیبل کی شناخت منظور احمد کے طور پر ظاہر کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جائے مقام سے بظاہر دو جنگجو زخمی حالت میں فرار ہوگئے ہیں جن کے زخموں سے بہنے والا خون دو کلو میٹر تک دیکھا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اب دوسرے گاوں کو محاصرے لیکر زخمی جنگجوئو ں کو تلاش کیا جارہا ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شوپیاں تصادم میں تنظیم البدر کے تین مقامی عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ فوج کی 44 آر آر، پولیس شوپیاں اور سی آر پی ایف کی 178 بٹالین کی مشترکہ ٹیم نے جمعرات کی رات قریب 11 بجے بڈی گام گاؤں میں محاصرہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ کارروائی کچھ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد شروع کی گئی تھی۔آئی جی پی نے بتایا کہ فورسز اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم نے مشتبہ مقام کی طرف کچھ انتباہی گولیاں چلائیں جس کے بعد ہی اس علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران عسکریت پسندوں نے گھیرا توڑنے کی کوشش کی، تاہم اس درمیان مشترکہ ٹیم اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ ہوئی۔ 9 گھنٹوں تک جاری رہنے والے اس انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جن کی شناخت سہیل احمد شیخ ساکنہ ترکہ وانگام شوپیان، شاہد احمد ڈار ساکنہ سمبورہ پلوامہ اور تیسرے کی شناخت ہونی ابھی باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ مارے گئے عسکریت پسندوں نے ایک رہائشی مکان میں پناہ لی تھی جسے فورسز اہلکاروں نے گولہ بارود سے زمین بوس کردیا۔ اس انکاؤنٹر میں ایک فوجی اہلکار کے معمولی طور پر زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔آئی جی پی نے کہا کہ بڈگام کے بیروہ علاقے میںبھی جھڑپ ہوئی جس دوران پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ۔ اسی دوران مختصر گولیوں کے تبادلے کے بعد اعلیٰ کمانڈر سمیت دو جنگجو زخمی حالت میں فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میںکامیاب ہو گئے ۔
Comments are closed.