بڈگام: پکھر پورہ میں ہابرڈ جنگجو اور اس کا ساتھی پستول سمیت گرفتار: پولیس
سرینگر، 8 ستمبر
بڈگام کے پکھر پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ہابرڈ ملی ٹینٹ اور اس کے ساتھی کو قابل اعتراض مواد سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بڈگام پولیس اور 53آر آر نے ہابرڈ ملی ٹینٹ اور اس کے ساتھی کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔انہوں نے ہابرڈ ملی ٹینٹ کی پہچان تنویر احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکن کار پورہ چرار شریف اور ملی ٹینٹ معاون کی شناخت یاور مقبول گنائی ولد مقبول گنائی ساکن کار پورہ چرار شریف کے بطور کی ہے۔
موصوف ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران منکشف ہوا کہ دونوں پکھر پورہ علاقے میں لشکر طیبہ اور ٹی آر ایف کے لئے کام کر رہے تھے۔
انہوں نے بتایاکہ گرفتار شدگان کے قبضے سے ایک پستول ، نو پستول گولیوں کے راونڈ اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔پولیس نے اس سلسلے میں چرار شریف پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔یو این آئی
Comments are closed.