بڈگام میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

سری نگر، 23 فروری

منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ہمہامہ علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس پوسٹ ہمہامہ کی ایک پارٹی نے شیخ پورہ پٹرول پمپ کے نزدیک ایک ناکے کے دوران ایک مشکوک شخص کو روکا جس نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 28 گرام وزنی چرس کی چھڑیاں اور ایک پالی تھین بیگ میں رکھا گیا 150 گرام نیم پیسا ہوا چرس پائوڈر بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کی بر سر موقع ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔گرفتار شدہ کی شناخت شبیر احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکن موہن پورہ بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بڈگام میں این ڈی پی ایس کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بڈگام پولیس لوگوں کے تعاون سے ضلع میں منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

Comments are closed.