بڈگام میں غیر قانونی لکڑی کی اسمگلنگ،07 گرفتار ،گاڑی بھی ضبط

سرینگر /07فروری /
بڈگام پولےس نے لکڑی اسمگلروں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتار کرکے سولہ شہتےر اور گاڑی ضبط کی ۔
پولیس سٹیشن بیرواہ کو اطلاع ملی کہ کچھ لکڑی ا سمگلر اےک گاڑی زےر رجسٹریشن نمبر JK04H-2155 میں غیر قانونی لکڑی لے جا رہے ہیں، اس کے مطابق بونہامہ کراسنگ کے نزدےک اےک ناکہ چےکنگ قائم کی گئی پولیس پارٹی نے مذکورہ گاڑی کو روکنے کااشارہ کرکے تلاشی شروع کی
۔ تلاشی کے دوران 16 غیر قانونی لکڑی (دیودر) برآمد کر لی گئی اور ڈرائیور سمیت 7 افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا اور جرائم میں استعمال ہونے والی گاڑی کو ضبط کر لیا گیا۔تھانہ پولےس بےروہ نے اس سلسلے مےں کےس زےر مقدمہ ایف آئی آر نمبر 18/2023قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

Comments are closed.