بڈگام میں دل دہلانے واقعہ ، نوجوان نے دوشیزہ کا قتل کرکے اس کے ٹکڑے مختلف مقامات پر دفنا دیں

بڈگام /12مارچ / ٹی آئی نیوز

بڈگام کے سوئیہ بگ علاقے میں ایک دل دہلانے واقعہ میں نوجوان نے 30سالہ دوشیزہ کو قتل کرکے اس کے ٹکڑے زمین میں دفنا دیں ۔

پولیس ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 8 مارچ کو سوئیہ بگ بڈگام کے نوجوان تنویر احمد خان نے پولیس پوسٹ سوئیہ بگ میںایک درخواست جمع کرائی، جس میں کہا گیا کہ اس کی بہن (نام ظاہر نہیں کیا گیا)، عمر 30 سال ہے، 7 مارچ کو کوچنگ کلاسز کیلئے روانہ ہوئی ہے۔ لیکن گھر واپس نہیں آئی

اسی مناسبت سے پولیس نے بتایا کہ گمشدگی کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی

جس کے بعد پولیس نے شبیر احمد وانی ولد عبدالعزیز وانی ساکنہ موہند پورہ بڈگام سمیت متعدد مشتبہ افراد کو پکڑ لیا ہے۔ مسلسل پوچھ گچھ کے بعد شبیر نے لاپتہ لڑکی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے،

پولیس کا کہنا ہے کہ اپنے جرم کو چھپانے کے لیے مجرم نے لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے مختلف مقامات پر دفن کر دیا تھا۔ جس کے بعد ان کے کے انکشاف پر پرزے بازیاب ہو گئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ طبی قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔

Comments are closed.