بڈگام میں تیندوے نے 5 سالہ بچی کو اُڑا لیا ، تلاش جاری
بڈگام /28مارچ / ٹی آئی نیوز
وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے ہریوانی علاقے میں ایک 5 سالہ بچی کو تیندوے نے اس کے گھر سے اڑا لیا
رپورٹس کے مطابق بچی کی شناخت طیبہ مشتاق دختر مشتاق احمد خان کے بطور ہوئی اور شام کے وقت تیندوا اس کی رہائش گاہ کے لان سے لے گیا۔
حکام نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کیا، پولیس، وائلڈ لائف ٹیموں اور مقامی باشندوں کو لاپتہ لڑکی کی تلاش کیلئے متحرک کیا۔
Comments are closed.