بڈگام میں آگ کی واردات کے دوران گیس سلنڈر پھٹنے سے نوجوان جاں بحق ، 6زخمی

علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی، ادھم پور میں سڑک حادثے میں 9زخمی ، ایک کی حالت نازک

سرینگر/13مارچ: وسطی ضلع بڈگام کے مضافاتی علاقہ میں جمعہ کے بعد دوپہر اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک رہائشی مکان میں آ گ لگنے سے گیس سلینڈرزور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں نوجوان لقمہ اجل جبکہ دوشیزہ سمیت6 افراد زخمی شدید طور زخمی ہو گئے جن کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ادھر ادھم پورہ میں سڑک کے ایک المناک حادثہ میں 9مسافر زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔سی این آئی کو بڈگام میں اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ بڈگام کے ووڈن علاقے میں جمعہ کے بعد دوپہر اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب علاقہ میں آگ کی ایک ہولناک وردات رونما ہوئی ۔ نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ غلام محمد ڈارکے رہا شی مکان کے دوسری منزل میں جمعہ کی سہ پہر اچانک آ گ ظا ہر ہوئی جس کے ساتھ ہی آ گ کے شعلے بلند ہوئے۔ عین شاہدین کے مطابق جونہی آگ کی خبر پھیلتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد جائے واردات پر پہنچ گئی جنہوں نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکاروں کے ہمراہ آگ بجھانے کیلئے کارروائی شروع کی ۔ نمائندے نے بتایا کہ علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب آگ بجھانے کے کارروائی کے دوران رپائشی مکان میں ایک زور دار گیس سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دوشیزہ سمیت 7افراد شدید طور جھلس کر زخمی ہو گئے ۔جبکہ ان زخمیوں میں سے ایک نوجوان عمر ملک ولد محمد سلطان ملک ساکن ورڈن شدید زخمی ہونے کے بعد موقعہ پر لقمہ اجل بن گیا ۔ جبکہ دو شیزہ سمیت دیگر 7زخمیوں کو علاج و معالجہ کیلئے نزدیک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے کئی ایک کو سرینگر مزید علاج و معالجہ کیلئے ریفر کیا گیا ۔ ادھر ادھم پورہ میں سڑک کے ایک المناک حادثہ میں 9مسافر زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ رام بن کے قریب مسافروں سے بھرا ایک ٹیمپو ٹرالر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور ایک گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں ٹیمپو ٹرالر میں سوار 9مسافر زخمی ہو گئے جس میں ایک ہی حالت انتہائی نازک بنی ہوئی ہے ۔

Comments are closed.