بڈگام میں آدم خور تندوئے کو ہلاک کر دیا گیا ، لوگوں نے راحت کی سانس لی
بڈگام /02اپریل/ ٹی آئی نیوز
بڈگام کے خانصاب علاقے میں 20دنوں میں دو کمسن بچیوں کو نشانہ بنا کر حملہ کرکے انہیں ابدی نیند سلا دینے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے ” آدم خور تیند وے “ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے جس کے بعد لوگوں نے لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کی بھرپور کوششوں کے بعدآدم خور تیندوے کو ہاروان کے علاقے میں ہلاک کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ تیندوے نے گزشتہ 20 دنوں میں بڈگام کے خانصاحب اور سمسان علاقوں میں دو نابالغ لڑکیوں پر حملہ کرکے ان کی جان لے لی تھی۔ جس کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے حکمنامہ جاری کیا تھا کہ خونخوار تیند وئے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جائے جس کے بعد لوگوں نے راحت کی سانس لی جب اس کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا
Comments are closed.