چار روزہ ہڑتال کے بعد پانپور میں معمولات زندگی بحال
چار روزہ تعزیتی ہڑتال کے بعد سوموار کو جنوبی قصبہ پانپور میں معمول کی زندگی دوبارہ پٹری پر لوٹ آئی ۔ کے پی ایس کے مطابق جمعرات کو آری زال بڈگام علاقے میں خونین معرکہ آرائی کے دوران فرستہ بل پانپور کا لشکر جنگجو محمد امین جاں بحق ہو گیا تھا ۔ جاں بحق جنگجو کی یاد میں مسلسل چار روز تک پانپور میں تعزیتی ہڑتال رہی جس دوران تمام تجارتی و کارو باری سرگرمیاں متاثر رہی ۔ سوموار کو چار روز بعد قصبے میں معمول کی زندگی دوبارہ بحال ہوئی جس کے ساتھ ہی تمام سرگرمیاں شروع ہوئی ۔ معمولات بحال ہونے کے ساتھ ہی تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں کام کاج شروع ہو اجبکہ تعلیمی اداروںمیں بھی رونق لوٹ آئی ۔
Comments are closed.