بچوں کیلئے میں تدریسی کتابیں رواں ماہ کے آخر تک دستیاب ہو گی / ناظم تعلیم کشمیر
بچوں کیلئے میں تدریسی کتابیں رواں ماہ کے آخر تک دستیاب ہو گی کی بات کرتے ہوئے ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے کہا کہ نجی اسکولوں کو کسی بھی قسم کی اضافی چارجز لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور والدین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر 24گھنٹوں کے اندر اندر کارورائی ہو گی ۔
سرینگر میں ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے کہا کہ ماہ جنوری کے آخر تک بچوں کیلئے تدریسی کتابیں دستیاب ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ کتابوں کی دستیابی میں دیری صرف اس کیلئے ہوئی کیونکہ ہم نے مارچ سیشن کے تحت تیاریاں تھی تاہم نومبر سیشن کا جو اعلان وہ کچھ ہی وقت میں ہوا جس کے بعد وزیر تعلیم نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے تحت بورد آف اسکول ایجوکیشن کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ماہ جنوری کے آخر تک کتابوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پر کام ہو رہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس وقت کے اندر اندر کتابیں تیار ہوگی اور یقین دہانی کرائی کہ جو نہی کتابیں دستیاب ہو گی ہم بچوں کو فراہم کریں گے ۔
نجی اسکولوں کی جانب سے اضافی چارجز کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ناظم تعلیم کشمیر نے کہا کہ اس طرح کی کارروائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور جو بھی شکایات ہمیں موصول ہو گی ہم ان پر کارروائی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ نے اس ضمن میں پہلے ہی ٹیمیں تشکیل دی ہے جبکہ ضروری نمبرات بھی شیئر کئے گئے ہیں جن پر والدین اپنی شکایات درج کر سکتے ہیں اور واضح کیا کہ جہاں کہیں بھی شکایات ہوگی اس پر فوری طور پر کارورائی ہو گی ۔
Comments are closed.