بچوں سے داخلہ یا متفرق چارجز وصول کرنے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی ہوگی / ناظم تعلیم کشمیر

سرینگر /21مارچ / ٹی آئی نیوز

محکمہ اسکولی تعلیم کشمیر نے نجی اسکولوں کو طلباءسے ممنوعہ داخلہ یا متفرق چارجز وصول پر سخت کارروائیوں کا انتباہ دیا اور کہا کہ ایسے اسکولوں کیخلاف کارورائی ہو گی

ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر تصدق حسین میر نے صحافیوں کو بتایا کہ ایسے سکولوں کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا جو داخلہ یا متفرق چارجز وصول کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ نے پہلے ہی اس سلسلے میں ایک سرکلر جاری کر دیا ہے اور وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

12ویں جماعت کے طلبہ میں غلط سوالیہ پرچہ تقسیم کرنے کے حالیہ واقعہ کے بارے میں میر نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ذمہ دار کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور حقائق پر مبنی رپورٹ حکومت کو پیش کی جائے گی۔

Comments are closed.