بٹہ مالو سرینگر میں نوجوان پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ ، حملہ آور گرفتار
سرینگر /07جنوری /
سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں اتوار کے بعد دوپہر اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک نوجوان نے دوسرے پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کرکے اس کو شدید طو رپر زخمی کر دیا ۔ ادھر پولیس نے فوری طور پر کارورائی کرتے ہوئے حملہ کرنے والے شہری کی گرفتاری عمل میں لائی ۔
سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں جاوید نامی نوجوان پر دوسرے نوجوان نے چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ حملہ کے ساتھ ہی مقامی لوگ وہاں پہنچ گئے جنہوں نے خون میں لت پت نوجوان کو علاج کیلئے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر منتقل کیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔
ادھر حملہ کے ساتھ ہی پولیس موقعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے حملے میںملوث شہری کی گرفتاری عمل میںلائی اور اس کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔ جبکہ اس سلسلے میں ایف آئی آر پولیس اسٹیشن بٹہ سرینگر میں درج کر لی گئی ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
Comments are closed.