بونیار میں دسویں جماعت کی طالبہ دریا میں غرقہ آب

سرینگر/ یکم اپریل

شمالی ضلع بارہ مولہ کے بونیار(چکنا ناگ ناری) علاقے میں پیر پھسل جانے کے نتیجے میں طالبہ دریائے جہلم میں غرقہ آب ہوئی۔لاش کی بازیابی کی خاطر ایس ڈی آر ایف نے آپریشن شروع کیااور سہ پہر کے بعد طالبہ کی لاش باز یاب کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق دسویں جماعت کی طالبہ رقیہ سنیچر کی صبح گھر سے اسکول کی طرف جارہی تھی کہ راستے میں پیر پھسل جانے کے نتیجے میں وہ دریائے جہلم میں ڈوب گئی۔معلوم ہوا ہے کہ اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس ، ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں نے تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔

ان کے مطابق تحصیلدار اور ایس ڈی ایم اس آپریشن کی از خود نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کئی گھنٹوں تک کی انتھک کوشش کے بعد سنیچر کی سہ پہر کو طالبہ کی لاش باز یاب کی گئی۔ یو این آئی

Comments are closed.