بنگلہ دیش کے مشفق الرحیم نے بنایا نیا ورلڈ ریکارڈ ، سنگا کارا اور دھونی بھی چھوٹے پیچھے

وکٹ کیپر مشفق الرحیم (ناٹ آؤٹ 219) کی ریکارڈ دوہری سنچری کی بدولت بنگلہ دیش نے زمبابوے کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے دن پیر کو اپنی پہلی اننگز 160 اوور میں سات وکٹ کے نقصا پر 522 رن بناکر اعلان کردی۔مشفق نے 421 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 219 رن کی اننگز میں 18 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔اس مشفق الرحیم نے کئی ریکارڈس بھی اپنے نام کرلئے ۔

مشفق الرحیم اپنی اس ڈبل سنچری ساتھ ہی ٹسٹ تاریخ میں دو دوہری سنچریاں بنانے والے پہلے وکٹ کیپر بلے باز بھی بن گئے ہیں۔جبکہ اینڈی فلاور ، کمار سنگاکارا ، مہندر سنگھ دھونی ، تسلیم عارف ، امیتاز احمد ، ایڈم گلکرسٹ اور بی کوروپا نے ایک ایک ڈبل سنچری بنا رکھی ہے۔

علاوہ ازیں مومن الحق اور مشفق الرحیم نے چوتھے وکٹ کےلئے 266 رن کی شراکت داری کی جو بنگلہ دیش کے لئے چوتھے وکٹ کا نیا ریکارڈ ہے۔مشفق کا اسکور کسی بنگلہ دیشی بلے باز کا بہترین اسکور ہے۔ ساتھ ہی یہ اس سال کی پہلی دوہری سنچری بھی ہے۔

Comments are closed.