بمنہ میں آگ لگنے سے 5 رہائشی مکانات تباہ، کمسن لڑکا زخمی

سرینگر/15دسمبر/
بمنہ سرینگر میں آگ کی بھیانک واردات میں 5رہائشی مکانات میں سے تین مکمل طور پر خاکستر ہوئے ہیں جبکہ دو کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔ اس دوران آگ کی واردات میں ایک نابالغ لڑکا جھلس کر زخمی ہوا ہے جس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا ۔ادھر آ گ کی واردات میں مکینوں کا لاکھوں روپے کامالیت کا سامان خاکستر ہوا ہے ۔

سرینگر کے بمنہ ایریا میں جمعرات کو آگ لگنے کے واقعے میں کم از کم پانچ رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا، جب کہ ایک نابالغ لڑکا جھلس کر زخمی ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ بمنہ کے منصور کالونی میںجمعرات کو آگ کی بھیانک واردات رونماءہوئی جس کے نتیجے میں تین رہائشی مکانات مکمل طور پر خاکستر ہوئے جبکہ آر کی اس واردات میں دو مزید رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔ آگ نمودار ہونے کے ساتھ ہی وہاں پر مقامی لوگوں نے ابتدائی طور پر آگ پر قابو پانےکی کی کوشش کی جبکہ اس بیچ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کی کئی گاڑیاں وہاں پہنچی جنہوںنے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا اور آگ کومزیدپھیلنے سے روک دیا ۔ اس دوران آگ کی وجہ سے مکانات میں موجود تمام مال و اسباب راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا ہے اور مکینوں کو پہنے کپڑوں کے سوا اور کچھ بھی نہیں بچا۔ آگ سے تمام گھریلو سامان تباہ ہوگیا جس میں سونے کے زیورات اور کچھ نقدی بھی تھی اور دیکھے ہی دیکھتے آد ھ درجن سے زائد کنبے کھلے آسمان کے تلے آئے ۔ ادھر آگ لگنے کی فوری وجوہات معلوم نہیں ہوسکی البتہ پولیس نے اس ضمن میںرپورٹ درج کرلی ہے ۔

Comments are closed.