بعد از نماز جمعہ نماز نوہٹہ میں احتجاجی مظاہرے


فورسز اور مظاہرین کے درمیان پُر تشدد جھڑپیں بھی

سرینگر/07دسمبر:     شہر خاص کے نوہٹہ علاقے میں نماز جمعہ کے بعد ا س وقت سنسنی پھیل گئی جب نوجوانوں کی ٹولیوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کئے جس دوران مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شہر سرینگر کے نوہٹہ علاقے میں نماز جمعہ کے بعد اس وقت حالات کشیدہ ہو گئے جب احتجاجی مظاہرین اور فورسز کے درمیان پر تشدد جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو ا۔نمائندے کے مطابق نماز جمعہ کے بعد نوجوانوں کی ٹولیوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کئے جس دوران مظاہرین نے اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی۔بیشتر نوجوانوں نے اپنے چہروں پر نقاب اوڑھ رکھے تھے اور انہوں نے ہی پاکستانی پرچم کو ہاتھوں میں اٹھا کر لہرایا۔فورسز نے نوجوانوں کو دھر دبوچنے کی کوشش کی ،تاہم نوجوانوں نے مشتعل ہو کر فورسز پر کئی اطراف سے پتھراوکیا جس کے ساتھ ہی جھڑپوں کاسلسلہ شروع ہوا۔جس دوراب فورسز نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور ٹیر گیس شلنگ کے گولے داغے۔شرکاء جلوس نے اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے۔نمائندے کے مطابق فورسز نے احتجاجی جلوس کا آگے جانے کی اجازت نہیںد ی جس کے بعد احتجاج میں شامل نوجوان مشتعل ہوئے اور انہوں نے اسلام وآزادی کے حق میں نعرے بلند تھے۔اس موقعہ پرحسب معمول نوجوانوں اور فورسز اہلکاروں کے درمیان پْرتشدد جھڑپیں بھی ہوئیں۔

Comments are closed.