بزنس رولز کو حکومت کے لئے نہیں بلکہ لوگوں کے لئے بنایا گیا ہے:نائب وزیر اعلیٰ

جموں، 15 مارچ

جموں وکشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری کا کہنا ہے کہ بزنس رولز کو حکومت کے لئے نہیں بلکہ لوگوں کے لئے بنایا گیا ہے تاکہ ان کے کام کئے جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ بزنس رولز ضروری ہیں تاکہ انتظامیہ اور لوگوں کے درمیان جو تھوڑا کنفیوژن ہے وہ دور کیا جاسکے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس کی قیادت نے کشمیر اور جموں دونوں خطوں کے ساتھ ہمیشہ یکساں سلوک روا رکھا ہے۔
موصوف نائب وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا, ‘بزنس رولز ہمارے لئے نہیں بلکہ لوگوں کے کام کرنے کے لئے ہیں جنہوں نے ہمیں مندیٹ دیا ہے لہذا ان کے کام کرنے کے لئے ہمارے پاس اختیارات ہونے چاہئے’۔
ان کا کہنا تھا, بزنس رولز ضروری ہیں تاکہ انتظامیہ اور لوگوں کے درمیان جو تھوڑا کنفیوژن ہے وہ دور کیا جاسکے’۔
بی جے پی رکن اسمبلی کے جموں خطے کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے کے متعلق ایک سوال کے جواب میں مسٹر چودھری نے کہا: ‘نیشنل کانفرنس کی قیادت نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ جموں اور کشمیر دونوں خطوں کے ساتھ برا بر کا سلوک کیا جائے اور ایسا کیا بھی ہے، ہم نے ہی دربار مو کی روایت بحال کیا جس سے یہاں کے کاروبار پر مثبت اثرات پڑے’۔
انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا, ‘بی جے پی نے دس برسوں تک ایسا کیوں نہیں کیا’۔
ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس کے دور میں ہی ہمیشہ جموں خطے کے لوگوں کے ساتھ انصاف ہوا ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی پر عائد کی گئی پابندی کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا: ‘عمر فاروق صاحب، عمر عبداللہ صاحب یا بی جے پی کے لیڈر ہم سب جموں وکشمیر کے باشندے ہیں اور ہمارا بھائی چارہ ایک مثال ہے، ہمارے درمیان سیاسی اختلافات ہیں لیکن اس سے ہمارے رشتے ختم نہیں ہوتے ہیں’۔
انہوں نے کہا: ‘آج تک جموں وکشمیر میں کوئی بھی ایسی حکومت نہیں آئی ہے جس نے کسی کو نشانہ بنا کر نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہو’۔

Comments are closed.