برفباری سے ہوئے نقصان کا معاوضہ کسانوں کو فراہم کیا جائے گا /گورنر

منگل تک وادی کے تمام علاقوں میں بجلی سپلائی مکمل طور بحال ہوگی

بھاری برفباری کے نتیجے میں کسانوں کو ہوئے نقصان کا معاوضہ فراہم کیا جائے گا کی بات کرتے ہوئے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ منگل تک وادی کشمیر کے تمام حصوں میں بجلی کی سپلائی مکمل طور بحال کی جائیگی ۔ جموں میں سیول سیکرٹریٹ کے دفاتر کھلنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر ستیہ پال ملک نے بتایا کہ گزشتہ دنوں پیر پنچال کے آر پار ہوئی بھاری برفباری کے نتیجے میں فصلوں اور میوہ باغات کو ہوئے نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے کارروائی جاری ہے اور جلد ہی کسانوں کو معاوضہ فراہم کیا جائے گا ۔ بجلی سپلائی کی بحالی کو لیکر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ منگل تک تمام علاقوں میں بجلی مکمل طور بحال کی جائیگی ۔

Comments are closed.