بجٹ میں تمام برادریوں اور افراد کا خیال رکھا گیا ہے:سکینہ یتو
جموں، 7 مارچ
صحت اور تعلیم کی وزیر سکینہ یتو کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں جمعہ کے روز پیش کئے گئے جموں وکشمیر کے بجٹ میں تمام برادریوں اور افراد کا خیال رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے جو لوگوں کے ساتھ وعدے کئے تھے ان سب کو لگ بھگ پورا کیا گیا۔
موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ یہاں اسمبلی میں عمر عبداللہ کی طرف سے بجٹ پیش کرنے کے بعد باہر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا، ‘ہم لوگوں کے شکر گذار ہیں جنہوں نے نیشنل کانفرنس کو ووٹ دے کر عمر عبداللہ کی قیادت والی سرکار لائی’۔
ان کا کہنا تھا، ‘سرکار نے گذشتہ چار مہینوں کے دوران لوگوں کے مسائل کو دور کرنے کی کوشش کی اور اب جو لوگوں کے مسائل رہ گئے ہیں ان کو آگے دور کرنے کی کوشش کی جائے گی’۔
سکینہ یتو نے کہا کہ جو آج بجٹ پیش کیا گیا اس میں تمام برادریوں کے لوگوں اور افراد کا خیال رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا، ‘ہم نے جو لوگوں کے ساتھ وعدے کئے گئے ہیں ان کو لگ بھگ پورا کیا گیا ہے’۔
2 سو یونٹ بجلی کی فراہمی کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا، ‘غریبوں کو 2 سو یونٹ بجلئ فراہم کئے جائیں گے اور وہ ہی اس کے مستحق ہیں’۔
Comments are closed.