بجٹ اجلاس : بارہمولہ اور کھٹوعہ ہلاکتوں کو لیکر ممبر اسمبلی لنگیٹ کا احتجاج
سرینگر /03مارچ / ٹی آئی نیوز
جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے بحٹ اجلاس کی شروعات کے ساتھ ہی ممبر اسمبلی لنگیٹ شیخ خورشید احمد نے اسمبلی احاطے میں احتجاج کرتے ہوئے بارہمولہ اور کھٹوعہ ہلاکتوں پر لواحقین کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق ممبر اسمبلی لنگیٹ شیخ خورشید احمد نے قانون ساز اسمبلی کے مرکزی ہال کے اندر احتجاج کیا جب لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اپنا خطاب شروع کیا۔
جیسے ہی لیفٹنٹ گورنر نے اپنا خطاب شروع کیا تو شیخ خورشید نے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے، بارہمولہ اور کٹھوعہ میں ہلاک ہونے والے دو افراد کے اہل خانہ کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا۔
جب اس نے کارروائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو اسے مارشلز نے ایوان سے باہر نکال دیا۔
Comments are closed.