بجلی کے بدترین بحران سے لوگ پریشان، گورنر انتظامیہ سپلائی پوزیشن بہتر بنانے کے موڑ میں نہیں/ نیشنل کانفرنس

سرینگر/23نومبر/سی این آئی/ وادی میں جاری بجلی کے بدترین بحران پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ موجودہ گورتر انتظامیہ بجلی کی سپلائی پوزیشن بہتر بنانے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے جبکہ عام لوگ اس غفلت شعاری اور نااہلی سے مختلف نوعیت کے مشکلات و مصائب سے دوچار ہیں۔ سی این آئی کو موصولہ بیان کے مطابق پارٹی کے صدرِ صوبہ کشمیر ناصر اسلم وانی نے کہا ہے کہ بجلی سپلائی کی ابدتر صورتحال کے باوجود بھی حکومت سپلائی پوزیشن بہتر بنانے کیلئے کچھ نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے عام لوگوں کے مشکلات میں ہر روز ہورہے اضافے پر تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی پی بھاجپا حکومت خواب غفلت میں پڑی ہے ،عوام کا کوئی پُرسانِ حال نہیں، بجلی اور پینے کا صاف پانی نایاب ہے، راشن ، پانی ، بجلی اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی ہر گزرتے دن کے ساتھ بد سے بدتر ہورہی ہے جبکہ تعمیر و ترقی کے کاموں کی رفتار بھی ماند پڑگئی ہے۔ امسال میٹر والے علاقوں میں گاہ گاہ ہی بجلی کے درشن ہوتے ہیں جبکہ غیر میٹر شدہ علاقوں کا حال بہت برا ہے۔ محکمہ بجلی نے جس شیڈول کا اعلان کیا ہے اُس شیڈول کی دھجیاں اُڑائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانی کی ہر سو پانی کیلئے ہارہار کا مچی ہوئی ہے آئے روز لوگ سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے کیلئے مجبور ہورہے ہیں۔ ایسا محسوس ہورہاہے کہ یہاں انتظامیہ نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے۔ موجودہ دور میں عوام کا کوئی پرسانِ حال نہیں، حکومت کا زمینی سطح پر کہیں نام و نشان نہیںاور انتظامیہ مفلوج ہو کر رہ گئی۔ناصر اسلم وانی نے کہا کہ پی ڈی پی نے الیکشن سے قبل لوگوں کو بہت سارے سبز باغ دکھائے ، جن میں 24گھنٹے بجلی کی فراہمی بھی شامل ہے لیکن 4سال میں بجلی کی سپلائی بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔ پی ڈی پی بھاجپا اتحاد نے گذشتہ4سال کے دوران بجلی کی سپلائی پوزیشن بہتر بنانے کیلئے ایک میگاواٹ بجلی کی پیداوار بڑھانے کوئی کام نہیں کیا۔ الٹا سابق نیشنل کانفرنس حکومت کے دوران شروع کئے گئے پروجیکٹوں پر کام روک دیا گیا۔

Comments are closed.