بجلی کی نگرانی کے لئے اگلے ہفتے سری نگر میں خیمہ زن رہوں گا:عمر عبداللہ کا اعلان
سری نگر، 22 دسمبر
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وادی کشمیر میں شدید سردی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے پانی اور بجلی کی سپلائی کے مشکلات کی ذاتی نگرانی کرنے کے لئے اگلے ہفتے کے دوران سری نگر میں ہی خمیہ زن ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘میں اس بات کو سمجھتا ہوں کہ جموں میں میرے پروگرام منسوخ کرنے سے منتظمین کو کچھ تکلیف ہوگی جس کا مجھے افسوس ہے’۔
موصوف وزیر اعلیٰ نے اس فیصلے کا اعلان اتوار کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔
انہوں نے کہا: ‘ وادی کشمیر میں شدید سردی اور اس کے نتیجے میں پانی اور بجلی کی سپلائی میں مشکلات کے پیش نظر میں نے جموں میں اپنے آئندہ پروگرام منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور خود سری نگر میں رہنے کا فیصلہ ہے تاکہ محکمہ بجلی اور دیگر محکموں کے کام کاج کی ذاتی طور پر نگرانی کروں’۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا ہے: ‘میں اس بات کو سمجھتا ہوں کہ جموں میں میرے پروگرام منسوخ کرنے سے منتظمین کو کچھ تکلیف ہوگی جس کا مجھے افسوس ہے۔ تاہم موجودہ صورتحال میں ایسا کرنا لازمی ہے اور میں اس کو ان لوگوں/تنظیموں تک پہنچاؤں گا جن کے پروگرام متاثر ہوئے ہیں’۔
Comments are closed.