بجلی کرنٹ لگنے سے زخمی بجلی ملازم 9روز بعد اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا

سرینگر /03فروری /

محکمہ بجلی کا ایک ملازم نوشہرہ سرینگر میںدوران دیوٹی بجلی کرنٹ لگنے سے شدید طور پر زخمی ہو گیا تھا جس اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا ۔

انہوں نے کہا کہ بشیر احمد صوفی ساکنہ گاندربل نامی پی ڈی ڈی ملازم کو 26 جنوری کو نوشہرہ میں ڈیوٹی کے دوران بجلی کا کرنٹ لگ گیا۔جس کے بعد وہ شدید طو رپر زخمی ہو گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ زخمی پی ڈی ڈی ملازم کو سکمز صورہ میں علاج ومعالجہ کیلئے داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ سوموار کی صبح زندگی کی جنگ ہار گیا ۔

اسپتال کے ایک سنیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پی ڈی ڈی ملازم کو 9روز قبل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تاہم بدقسمتی سے وہ زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ ادھر پولیس نے اس معاملہ میں پہلے ہی کیس درج کر لی ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہے ۔

Comments are closed.