بجبہاڑہ کی ایم بی بی ایس طالبہ بنگلہ دیش میں ہوسٹل عمارت سے گر کر لقمہ اجل

بجبہاڑہ:07ستمبر

جنوبی قصبہ بجبہارہ کے کاتو علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب بنگلہ دیش میں علاقے کی طالبہ کی موت کی خبر پھیل گئی
بتایا جاتا ہے کہ خوشبو منظور دختر منظور احمد بنگلہ دیش میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کر رہی تھی اور گزشتہ دنوں اچانک وہ ہوسٹل عمارت سے گر کر شدید زخمی ہو گئیں
اگرچہ مذکورہ طالبہ کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی
ادھر علاقے طالبہ کے آبائی علاقے میں اس کی موت کی خبر پھیلتے ہی وہاں کہرام مچ گیا

لواحقنین نے طالبہ کی نعش کو واپس لانے کیلئے جموں کشمیر انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے

Comments are closed.