بجبہاڑہ اننت ناگ میں دو مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد: دفاعی ترجمان
سری نگر، 12 دسمبر
فوج نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
فوج کی چنار کور نے سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ انٹلی جنس ان پٹس کی بنیاد پر فوج اور پولیس نے اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے زبیل پورہ علاقے میں پیر کے روز ایک موبائل وہیکل چیک پوسٹ قائم کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن کی تحویل سے اسلحہ بر آمد کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ بر آمد شدہ اسلحہ میں ایک پستول اور جنگی سامان جیسا سٹور شامل ہے۔پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔یو این آئی
Comments are closed.