بجبہارہ میں شہری پر فائرنگ ،زخمی حالت میں اسپتال منتقل
سری نگر، 24 اپریل
جنوبی ضلع انت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں پیر کی شام مشتبہ جنگجوؤں نے ایک شخص پر گولی چلا دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں نے آج شام ایک شخص پر فائرنگ کی جس کی شناخت عاقب احمد ڈار ساکنہ مرہامہ بجبہاڑہ کے طور پر کی گئی۔
اسے فوری طور پر علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
اس دوران حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا
Comments are closed.