آسٹریلیاکے خلاف میلبورن میں ہندوستان کو تاریخی جیت ملی ہے۔اس کے ساتھ ہی وراٹ کی سینا نے چارمیچوں کی ٹیسٹ سیریزمیں 2-1سے سبقت حاصل کرلی ہے۔ہندوستان نے آسٹریلیا کو 137 رن سے ہرادیاہے۔ہندوستان نے 37سال بعد میلبورن میں کوئی ٹیسٹ میچ جیتاہے۔آخری بارہندوستان کو1981میں آسٹریلیاکے خلاف میلبرن میں جیت ملی تھی۔موجودہ دورے پریہ ہندوستان کی دوسری جیت ہے۔اس سے پہلے ہندوستان نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ 31رنوں سے جیتاتھا۔آسٹریلیائی سرزمین پر ہندوستان کوساتویں جیت حاصل ہوئی ہے۔بہرکیف ہندوستان نے باکسنگ ڈے ٹسٹ میں پہلی بار آسٹریلیا کو ہرایا ہے۔ اب تک کھیلے گئے 8 میچوں میں اسے ایک میں جیت اور پانچ میں ہار ملی ہے۔ تاہم دو میچ ڈرا رہے ہیں۔
ہندوستان نے اپنی دوسری اننگ کے تحت آسٹریلیاکو399رنوں کا ہدف دیاتھا، جسے آسٹریلیا حاصل نہیں کرپائی اوراس کی دوسری اننگ 261رنوں پرختم ہوگئی۔آسٹریلیاکیلئے دوسری پاری میں پیٹ کمنس 63سب سے زیادہ رن بنائے۔اس کے علاوہ شان مارش 44رن بنائے۔ہندوستان کیلئے اس اننگ میں جسپریت بمرہ اوررویندرجڈیجہ نے سب سے زیادہ تین -تین وکٹ لئے، وہیں محمد سمیع اورایشانت شرماکو دو-دووکٹ ملے۔میچ میں نو وکٹ لینے والے جسپریت بمراہ کو مین آف دی میچ منتخب کیا گیا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.