بانہال میں بھیانک آتشزدگی، کم سے کم 7 رہائشی مکان خاکستر
جموں، 19 فروری
ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں آتشزدگی کی ایک ہولناک واردات میں کم سے کم سات مکان خاکستر ہوگئے۔محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں کم سے کم 7 رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے بارے میں اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس کو جائے واردات پر روانہ کیا گیا جنہوں نے بڑی مشقت کے بعد آگ کو قابو میں کر لیا۔ان کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہے تاہم اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ایک متاثرہ خاتون نے بتایا: ‘اچانک آگ نمودار ہوئی جب تک ہم گھروں سے باہر نکلے تب تک آس پاس کے کئی مکان آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگئے تھے’۔انہوں نے کہا: ‘ہم آگ سے کوئی بھی چیز نہ بچا سکے، گھروں میں جو کچھ بھی مال و اسباب تھا وہ سب راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا’۔
ایک اور مقامی شخص نے بتایا: ‘آگ کے شعلے اس قدر بھیانک تھے کہ چشم زدن میں مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے کر خاکستر کر دیا.انہوں نے حکومت سے فوری امداد کی اپیل کی ہے تاکہ متاثرین کو کسی حد تک راحت مل سکے۔
Comments are closed.