بانڈی پورہ گریز روڈ پر دو روز بعد ٹریفک بحال
سری نگر، 25 نومبر
شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ – گریز روڈ پر پیر کو دو روز بعد ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔
بتادیں راز دان ٹاپ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں ہفتے کو برف باری کے بعد اس روڈ کو بند کر دیا گیا تھا۔
حکام نے بتایا کہ بانڈی پورہ – گریز روڈ پر پیر کو ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ مسافروں کے تحفظ کے پیش نظر ٹریفک کو مخصوص اوقات میں چلنے کی جازت ہے۔
ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر بھی ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے۔
حکام کے مطابق گذشتہ روز پیر کی گلی پر برف باری کے باعث اس روڈ پر کچھ گھنٹوں کے لئے ٹریفک روک دیا گیا تھا۔
وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔
بتادیں کہ وادی کے پہاڑی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے بعد موسم بہتر ہوا ہے۔
Comments are closed.