بانڈی پورہ میں منشیات فروش گرفتار ، ممنوعہ مادہ برآمد
سرینگر23 جولائی //
سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے بانڈی پورہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن حاجن کی پولیس پارٹی نے گنڈی بن حاجن میں ناکہ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سوار منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ اس کی شناخت اشفاق نبی تیلی ولد غلام نبی تیلی ساکن نائد کھائی کے طور پر ہوئی ہے۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 240 گرام چرس برآمد ہوئی۔ اسے پولیس منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔ اس کے علاوہ جرائم میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔
اسی مناسبت سے پولیس اسٹیشن حاجن میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
Comments are closed.