بانڈی پورہ میں آتشزدگی، 3 رہائشی مکان، ایک گاﺅ خانہ اور ایک بیکری کارخانہ خاکستر
سری نگر،4اکتوبر
ضلع بانڈی پورہ کے کلمقام علاقے میں دوران شب آگ کی ایک ہولناک واردات میں 3 رہائشی مکان، ایک گاﺅ خانہ اور ایک بیکری کارخانہ خاکستر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بانڈی پورہ کے کلمقام علاقے میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب قریب 2 بجے ایک مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ فائر ٹنڈرس، پولیس اور مقامی لوگوں نے گرچہ آگ کو قابو میں کرکے مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم 3 رہائشی مکانوں، ایک گاﺅ خانے اور ایک بیکری کارخانے کو خاکستر ہونے سے نہ بچا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس واردات میں 3 گائے اور کچھ بھیڑ بھی آگ کی نذر ہوگئے۔ایک متاثرہ نے میڈیا کو بتایا کہ رات کو میں نے جب آگ دیکھی تو میں نے شور مچایا اور کچھ سامان باہر نکالنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ گرچہ لوگ بھی بڑٰی تعداد میں جمع ہوئے اور آگ کو بجھانے کی کوشش کی لیکن آگ اس قدر بھیانک تھی کہ میں کچھ بھی بچا نہ سکا۔یو این آئی
Comments are closed.