بانڈی پورہ میں دو افراد پر پی ایس اے عائد ، کوٹ بلوال جیل جموں منتقل
سرینگر /26مارچ /
بانڈی پورہ ضلع میں ملک مخالف سرگرمیوں پر دو افراد کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
نمائندے نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دو افراد پر پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کرکے سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں بھیج دیا گیا ہے ۔
دونوں کی شناخت دانش پرویز ولد پرویز احمد ملہ اور ابرار احمد وانی ولد غلام محمد وانی ساکانہ سملر بانڈی پورہ کے بطور ہوئی ہے ۔
ادھر ضلع پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں ملک مخالف سرگرمیوں کی قطعی اجازت نہیںہوگی اور جو بھی اس میںملوث پایا جائے گا ان کے خلاف کارروائی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس امن کو بگاڑنے کی کسی کو اجازت نہیں دےگی ۔
Comments are closed.