بالاکوٹ سیکٹر میں بی ایس ایف آفیسر پاکستا نی سنیئر گولی کا نشانہ بنا

راجوری اور پونچھ سرحدوں پھرکشیدگی ،آرپار گولہ باری میں جدید ہتھیاروں کا استعمال

سرینگر/یکم دسمبر: بالاکوٹ سیکٹر پونچھ میں آج اُس وقت پھر سرحدوں پر کشیدگی پھیل گئی جب پاکستانی فوج کی سنیئپر گولی کا نشانہ بن کر ایک بی ایس ایف اہلکار ہلاک ہوا ۔ اہلکار کی ہلاکت کے ساتھ ہی آر پر پھر سے شدید گولہ باری ہوئی جس میں دونوں جانب جدید ہتھیاروںکا استعمال کیا گیا ۔ادھر ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر کے بابا کھوری علاقے میں ایل او سی پر منگل کی صبح پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری شروع کر دی۔انہوں نے بتایا کہ کئی گولے بابا کھوری علاقے کی متصل بستوں میں بھی جا گرے جس سے علاقے میں خوف ودہشت پھیل گیا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوستان اور پاکستانی سرحدوں پر جاری کشیدگی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔ یکم دسمبر کو جب بارڈر سیکورٹی فورسز اپنا یوم تاسیس منارہی تھی توسرحد پر تعینات ایک بی ایس ایف افسر پاکستانی گولی کا شکار بن کر ہلاک ہوا جس کے بعد دونوںجانب شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بالاکوٹ سیکٹر کے تارکنڈی علاقے میں منگل کے روز بی ایس ایف کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر پاکستانی سینئپر گولی سے ہلاک ہوا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ سب انسپکٹر اپنی پوسٹ میں تعینات تھا جس دوران وہ دوران ڈیوٹی اچانک گولی لگنے سے زمین پر خون میں لت پت گرپڑا ۔ مذکورہ زخمی انسپکٹر کو اگرچہ فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردیا جس کی شناخت پی جتھا جو کہ 59بٹالین بی ایس ایف سے وابستہ تھا۔ اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ایچ او مینڈھر نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے چلائی گئی گولی سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہلاک ہوا ہے ۔ ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بی ایس ایف افسر کی موت کے ساتھ ہی بالاکوٹ سرحد پر دونوںجانب شدید گولہ باری ہوئی جس میں دونوں جانب جدید ترین ہتھیاروںکا استعمال کیاگیا ۔ دریں اثناء سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر کے بابا کھوری علاقے میں ایل او سی پر منگل کی صبح پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری شروع کر دی۔انہوں نے بتایا کہ کئی گولے بابا کھوری علاقے کی متصل بستوں میں بھی جا گرے جس سے علاقے میں خوف ودہشت پھیل گیا۔

Comments are closed.