بالائی علاقوں میں25جنوری سے ہلکی برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی
سرینگر/19جنوری /
وادی کشمیر میں رواں چلہ کلان ابھی تک خشک ہے اور فی الحال کوئی خاصی برفباری یا بارشیں نہیں دیکھنے کو ملی جس کے باعث ہر سو خشکی کا منظر دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔ وہیں اس بیچ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے ہفتے سے خشک موسم کا تسلسل ٹوٹ سکتا ہے اور بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برفباری ہونے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر مختار احمد نے کہا کہ مغربی ہوائیں جموں کشمیر میں اثر اندوز ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں 25جنوری کو بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہونے کا امکان ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگلے دو دن یعنی 26سے 28جنوری تک کچھ ایک مقامات پر ابر آلودد موسم رہنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش یا برفباری کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے کہا کہ 29سے 31جنوری تک موسم کے مختلف ماڈلز کے مطابق مختلف مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا برفباری کا امکان بہت زیادہ ہے۔
Comments are closed.