بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کے بعد دن بھر دھوپ نکلنے سے موسم بہتر
سرینگر /07مارچ / ٹی آئی نیوز
کچھ بالائی علاقوں میں ہلکی بارشوں کے چلتے وادی کشمیر میں دن بھر کھلی دھوپ نکلنے کے بیچ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے لئے مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 12 مارچ تک مجموعی طور پر خشک موسم کی توقع ہے۔
شبانہ درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سرینگر میں گزشتہ رات 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات کی طرح تھا
محکمہ کے مطابق پہلگام میں گزشتہ رات منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
Comments are closed.