
بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کی پیشگوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ
سرینگر /22دسمبر
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کے چلتے چلہ کلان کے دوسرے دن شبانہ درجہ حرارت میں کچھ بہتری درج ہوئی ۔
شہر سرینگر میں رات کا درجہ حرارت منفی 3.3ڈگری سیلشس ، پہلگام میں منفی 4.8اور شوپیان میں منفی 5.4ڈگری سیلشس درج کیا گیا ۔ادھر جموں میں بھی شدید سردی کی لہر جاری ہے اور گزشتہ شب رواں موسم کی سرد ترین ریکارڈ کی گئی ۔
۔ محکمہ موسمےات کے حکام نے اس کی تصدےق کرتے ہوئے بتاےا کہ رات کے دوران مطلع صاف رہنے اور دن میں کھلی دھوپ نکلنے کے باعث وادی کشمیر میں سردی کی لہر جاری ہے جبکہ آنے والوں دنوں میں شبانہ سردیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترےن سردی کے لپےٹ مےں آچکی ہے ۔ انہوں نے بتاےا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدےد سردی کی لپےٹ مےں ہے ۔
Comments are closed.