باغ گل لالہ 24 اپریل سے سیاحوں اور عام لوگوں کیلئے بند ہوگا / محکمہ فلوریکلچر

سرینگر /21اپریل / ٹی آئی نیوز

زبرون کی پہاڑیوں کے دامن میں واقع ” باغ گل لالہ “کو 24اپریل سے عام لوگوں اور سیاحوں کیلئے بند کرد یا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ فلوریکلچر کا کہنا ہے کہ باغ گل لالہ کو 24اپریل سے بند کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ ٹیولپ کا پھول تقریباً ختم ہو چکا ہے، اس لیے باغ 24 اپریل 2025 سے بند کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس باغ کو رواں سال 26 مارچ کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا تھا۔

Comments are closed.