باغات سرینگر میں رستوران کو سیل کردیا گیا ، سرکاری حکمنامہ کو نظر انداز کرنے کا شاخسانہ

سرینگر/: باغات میں سرکاری حکمنامہ کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں ایک رستوران کو مقفل کردیا گیا ہے اور مالک رستوران کے خلاف قانونی کارروائی کا عمل شروع کیا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کوروناوائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے جہاں انتظامیہ نے شہر سرینگر میں تمام رستورانوں اور ہوٹلوں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے وہیں پر باغات میں ایک رستوران کو خلاف ورزی کی پاداشت میں مقفل کردیا گیا ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کوٹیج ان نامی رستوران باغات میں سیل کردیا گیا ہے ۔ بتادیں کہ شہر سرینگر کے حدودمیں آنے والے تمام تمام رستورانوں اور ہوٹلوں کو گذشتہ روز بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا ۔ کووڈ19کو پھیلنے سے روکنے اور احتیاطی طور پر کئی طرح کے اقدامات سرکاری طور پر اُٹھائے گئے ہیں جن میں سے پبلک پارکوں کو بند کرنے ، رستورانوں اور شاپنگ مالوں کو بند کرنے کا بھی حکم جاری کیا گیا ہے تاہم چند خودغرض عناصر اپنے مفاد خصوصی کیلئے اس طرح غیر قانونی طریقے سے سرکاری حکمنانہ کو نظر انداز کررہے ہیں جن کے خلاف کارروائی کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔ ( سی این آئی )

Comments are closed.