بارہ مولہ میں فوجی آفیسر دل کا دورہ پڑنے سے فوت
سرینگر/05مارچ
شمالی ضلع بارہ مولہ میں اتوار کے روز فوجی ا?فیسر دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ کرنل عہدے پر تعینات فوجی آفیسر نے اتوار کی صبح سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد اسے فوری طورپر نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے فوجی آفیسر کو مردہ قرار دیا۔
متوفی آفیسر کی شناخت اوپی شرما ساکن اتر پردیش کے بطور ہوئی ہے۔یو این آئی
Comments are closed.