بارہمولہ میں نوجوان جہلم میں ڈوب گیا، بچاو آپریشن جاری

سری نگر، 24 جولائی

شمالی ضلع بارہمولہ میں بدھ کے روز ایک لڑکا دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔

عین شاہدین نے کہا کہ پرانے بارہمولہ میں ایک لڑکا دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔

اس کی شناخت حازم ناصر ولد نثار احمد ڈار ساکن جلشیری کے بطور ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈوبنے کے واقعہ کے فوراً بعد پولیس اور ایس ڈی آر ایف موقع پر پہنچ گئے اور لڑکے کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔

Comments are closed.