بارہمولہ میں لشکر طیبہ کے 3 معاون کارکن اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار: پولیس

سرینگر، 26 نومبر:

پولیس نے اتوار کو شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں لشکر طیبہ تنظیم کے تین معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ 25 نومبر کو 13 سکھلی، 185 بٹالین بی ایس ایف اور بارہمولہ پولیس کے ساتھ مشترکہ ناکہ چیکنگ اور گشت کے دوران کلگئی میں جھولا فٹ پل کے قریب دو مشتبہ افراد کو روکا جو کمل کوٹ سے بیگ لے کر نیشنل ہائی وے کی طرف آرہے تھے۔

پولیس ترجمان کے مطابق تلاشی کے دوران ان سے 3 چینی دستی بم، 2.5 لاکھ کی نقدی برآمد ہوئی۔ اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر پولس اسٹیشن اڑی میں درج کی گئی۔

Comments are closed.