بارہمولہ میں لشکر طیبہ کے 2 معاون کارکن اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار : پولیس
سری نگر، 25 جولائی
پولیس نے بارہمولہ کے کریری علاقے میں لشکر طیبہ تنظیم سے وابستہ دو جنگجو کارکنوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ چک ٹپر کریری میں عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کے بارے میں ایک خاص اطلاع پر بارہمولہ پولیس اور 29 آر آر کے مشترکہ دستوں نے بس اسٹاپ چک ٹپر کریری پر ایک ایم وی سی پی لگایا۔
پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ چک ٹپر سے مین روڈ کریری کی طرف آنے والے دو مشتبہ افراد نے مشترکہ ناکا پارٹی کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم انہیں حکمت عملی سے گرفتار کر لیا گیا۔
ان کی ذاتی تلاشی کے دوران ان کے پاس سے 2 چینی پستول، 2 پستول میگزین، 14 زندہ پستول کے راؤنڈ، 1 شناختی کارڈ اور آدھار کارڈ کی 1 زیراکس کاپیبرآمد ہوئی اور انہیں فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں کی شناخت دائم مجید خان ولد عبدل مجید خان ساکنہ چیک پنجیگام بانڈی پورہ اور عبیر طارق ولد طارق احمد خان ساکنہ وترینا پھلوان پورہ پنجی گام بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی،
انہوں نے بتایا کہ دونوں نے انکشاف کیا کہ وہ عسکری تنظیم لشکر طیبہ کے لئے کام کر رہے ہیں
Comments are closed.