بارہمولہ میں لشکر طیبہ کے دو معاون کارکن گرفتار / پولیس
بارہمولہ /07مارچ / ٹی آئی نیوز
پولیس نے شمالی ضلع بارہمولہ میں لشکر طیبہ تنظیم کے دو جنگجو معاون کارکنوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے
پولیس کے مطابق بارہمولہ پولیس اور 176 بلین سی آر پی ایف کے مشترکہ پارٹی نے مونچھ کھڈ کنزر علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق ایک خاص اطلاع پر گاو¿ں میں ایک مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا۔ جس دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت: خورشید احمد خان ولد مشتاق احمد خان اور ریاض احمد خان ولد محی الدین خان دونوں زندپال کنزر کے رہائشی ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ان کے قبضے سے دو اے کے 47 میگزین، 15 اے کے 47 راو¿نڈ، کالعدم لشکر طیبہ (ٹی آر ایف) کے 20 خالی پوسٹرز برآمد ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ پوچھ گچھ کے دوران مشتبہ افراد نے انکشاف کیا کہ وہ کالعدم عسکریت پسند تنظیم ایل ای ٹی (ٹی آر ایف) کے ساتھ عسکریت پسندوں کے ساتھی کے طور پر کام کر رہے ہیں اور انہیں فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔
Comments are closed.