بارہمولہ میں غیر قانونی جنگلاتی لکڑی ضبط، ایف آئی آر درج
سرینگر 03 جنوری //
بارہمولہ پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک ٹاٹا 207 گاڑی کو لکڑی سمیت ضبط کر کے تین افراد کو گرفتار کیا گیا ۔
بارہمولہ پولیس نے ناکے کی چیکنگ کے دوران ڈرنگ کراسنگ پر ایک گاڑی 207 کو لکڑی لے کر دیکھ کر اس کو روکنے کا اشارہ کیا ۔ گاڑی میں 9عدد غیر قانونی لکڑی اور تین افراد سوار تھے ۔ دوران پوچھ تاچھ غیر قانونی لکڑی سمیت تین افراد کو موقعہ پر ہی گرفتار کر کے گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔ گرفتار افراد کی شناخت معراج احمد خان ولد عبدل مجید خان ساکن نوگام کھگ، محمد امین لون ولد عبدل غفار لون ساکن ڈرنگ اوراویس احمد پرے ولد عبدل احد پرے، ساکن سوبگ بڈگام کے طور پر ہے۔
بارہمولہ پولیس تھا نہ ٹنگمرگ میں فاریسٹ ایکٹ کی دفعہ 26 اور تعزیرات ہند کی دفعہ 303 اور 329(1) کے تحت ایف آئی آر نمبر 01/2025 کو درج کیا ہے، ۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ کارروائی علاقے کے قدرتی وسائل کے تحفظ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈا¶ن کرنے کے بارہمولہ پولیس کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ جنگل کی پیداوار سے متعلق کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں۔
Comments are closed.