بارہمولہ میں شہری بجلی پول سے گرا،اسپتال میں داخل

سرینگر/13فروری /

بارہمولہ ضلع کے کنزر گاو¿ں میں منگل کو بجلی کھمبے سے گرنے سے ایک برقی کمپنی کا ایک ملازم شدید زخمی ہوگیا۔

کشمیر پریس سروس کے موصولہ اطلاعات کے مطابق 36 سالہ شخص جس کی شناخت اشتیاق احمد خان ولد مشتاق احمد خان دردکوٹ ا±وڑی کے طور پر ہوئی ہے ۔خدمات انجام دینے کے دوران کنزر میں بجلی کے کھمبے سے گرا۔

بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے تشویشناک حالت میں جے وی سی سری نگر منتقل کر دیا گیا ۔پولیس اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے

Comments are closed.