بارہمولہ میں سڑک حادثہ میں کمسن بچہ لقمہ اجل، دو زخمی

سری نگر، 03 مئی

بارہمولہ کے دلینہ علاقے میں جمعہ کی شام دیر گئے ایک سڑک حادثے میں کمسن لڑکا ہلاک جبکہ ایک خاتون سمیت دو دیگر زخمی ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ شام دیر سرینگر مظفرآباد شاہراہ پر دلینہ کے مقام پر ایک تیز رفتار ٹرک نے تین افراد پر مشتمل ایک خاندان کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے جن میں ایک کمسن بچہ اور ایک عورت بھی شامل ہے۔

تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے کمسن بچے کو مردہ قرار دے دیا، جبکہ دیگر کو مزید علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

Comments are closed.