بارہمولہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس کے تحت مقدمہ درج: پولیس

سری نگر، 31 جولائی

جموں و کشمیر پولیس نے منشیات سمگلروں کے خلاف سخت کارروائیاں انجام دینے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔منشیات فروش کی شناخت نذیر احمد گگرو ولد عبدالکریم ساکن آرم پورہ بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں انجام دیتے ہوئے اور معاشرے سے منشیات کے بدعت کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پولیس نے مجاز اتھارٹی سے اجازت حاصل کرنے کے بعد ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔

بیان میں منشیات فروش کی شناخت نذیر احمد گگرو ولد عبدالکریم ساکن آرم پورہ بارہمولہ کے طور پر کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ملزم منشیات فروش کو حراست میں لے کر سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں منتقل کیا گیا۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ ملزم کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں اور وہ شیری، فتح گڑھ، اولڈ ٹائون، نیو ٹائون، کانسی پورہ، دلنہ اور دیگر علاقوں میں منشیات کے کاروبار کو پھیلانے اور نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھا.انہوں نے کہا کہ کئی مقدمے درج ہونے کے باوجود وہ اپنی حرجات سے باز نہیں آیا۔قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے پہلے چھ مہنیوں کے دوران 45 سخت گیر منیشات فروشوں سمیت 178 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے کروڑوں روپیے مالیت کا نشہ آور مواد بر آمد کیا۔

Comments are closed.