بارہمولہ اور کولگام میں دومنشیات فروش گرفتار ۔ ممنوعہ اشیاءبرآمد

سرینگر/21نومبر

سماج سے منشیات کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے بارہمولہ میں منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ اشیاءبرآمد کی ہیں۔

پولیس پوسٹ بابا ریشی کی ایک پولیس پارٹی نے انچارج پولیس پوسٹ کی سربراہی میں ایس ڈی پی او ٹنگمرگ کی نگرانی میں باباریشی کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو روک کر تلاشی شروع کی ۔دوران تلاشی اس کے قبضے سے 28 گرام چرس پا¶ڈر جیسی مادہ برآمد ہوئی اس کی شناخت محمد اظہر خان ولد طارق احمد ساکنہ قاضی پورہ ٹنگمرگ بارہمولہ کے طور پر ہے۔ اسے گرفتار کر کے تھانہ ٹنگمرگ منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ زیر حراست ہے.اس کے مطابق، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

کولگام میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ کولگام کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے گشت کے دوران بچرو کے مقام پر ایک مشکوک شخص کو دیکھا جس نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس پارٹی نے اس کا پیچھا کیا اور تدبیر سے پکڑ لیا۔ چیکنگ کے بعد وہاں موجود افسران اس کے قبضے سے کوڈین فاسفیٹ کی 09 بوتلیں جیسے ممنوعہ مادہ برآمد کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اس کی شناخت سبزار احمد بٹ ولد محمد احسن بٹ ساکنہ تاریگام کے طور پر ہے ۔

Comments are closed.