بارہمولہ اور سرینگر میں پولیس نے 4 منشیات فروشوں کو کیا گرفتار

سرینگر 16 اپریل/

سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے بارہمولہ اور سری نگر میں چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاءبرآمد کی ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ شیری کی قیادت میں ایک پولیس پارٹی نے فاریسٹ چیک پوسٹ این ایچ ڈبلیو گنٹامولہ پائین پر قائم ایک ناکہ پر ایک شخص کو روکا۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 50 گرام چرس جیسی مادہ برآمد ہوئی۔ اس کی شناخت اسامہ بن رمضان ولد محمد رمضان لون ساکنہ فتح گڑھ کے بطور ہوئی ہے۔ اسی طرح پولیس اسٹیشن بارہمولہ کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او تھا نہ بارہمولہ کی سربراہی میں کرالہار میں قائم ایک ناکہ پر دو پہیہ اسکوٹی کو روکا جس کا رجسٹریشن نمبر JK05M-6980 تھا۔ تلاشی کے دوران اسکوٹی سوار سے 30 گرام ہیروئن نما مادہ برآمد ہوا۔ اس کی شناخت بشیر احمد بٹ ولد حاجی غلام قادر بٹ ساکنہ عمر کالونی عشکارہ بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے۔
مزید برآں، پولس چوکی پلہا لن کی ایک پولیس پارٹی نے ایک Xylo گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر UK07AQ-3700 تھا، جو کہ سری نگر سے بارہمولہ جا رہی تھی، کو ایم ایم ہسپتال کے قریب واقع صدربل کے قریب حادثہ کا سامنا کرنا پڑا۔ گاڑی کو امیر خان ولد محبوب خان ساکنہ باگت پورہ، ہندواڑہ چلا رہا تھا جو کہ حادثے میں زخمی ہوگیا اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 2.5 گرام ہیروئن نما مادہ برآمد ہوا۔
سری نگر میں تھانہ صدر کی پولیس پارٹی نے بمنہ چوک پر ڈیوٹی کے دوران ایک مشکوک شخص کو دیکھا، جسے روکنے کو کہا گیا لیکن اس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اسے بڑی تدبیر سے پکڑ لیا گیا۔ تلاشی کے دوران روپے کی نقدی رقم برآمد ہوئی۔ اس کے قبضے سے 19600/- ایک موبائل فون اور بھاری مقدار میں چرس برآمد ہوا۔ اسکو گرفتار کیا گیا ہے اور اس کی شناخت منظور احمد ڈار ولد محمد سلطان ڈار ساکنہ چندل وانیگام ٹنگمرگ کے طور پر کی گئی ہے۔

Comments are closed.